• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرما تعطیلات 25 مئی سے 31 جولائی تک ہوں گی

اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی نظامتِ تعلیمات نے اپنے زیرِ انتظام تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات 25مئی سے 31 جولائی 2026تک ہوں گی جبکہ تعلیمی ادارے 3اگست 2026کو دوبارہ کھلیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے سربراہان اور انتظامی عملہ تعطیلات کے دوران صبح 9 بجے سے دوپہر 1بجے تک ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اس دوران نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے خصوصی کوچنگ کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نصاب بروقت مکمل کیا جا سکے۔
اسلام آباد سے مزید