اسلام آباد (ناصر چشتی) وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو آٹے اور گندم کی دیگر صوبوں کو ترسیل میں رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کر دی۔سرکاری ذرائع کے مطابق منسٹری آف نیشنل فوڈ سکیورٹی نے کےپی حکومت کو واٹس ایپ نمبر دے دیا ہے جس میں آٹا اور گندم ڈیلرز پنجاب سے ترسیل کے دوران رکاوٹوں کی صورت میں ویڈیوز اور تصاویر شئیر کریں گے۔کے پی کے آٹے اور گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں دور کرنےکا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویرحسین اور چاروں صوبوں کے سیکرٹریز برائے خوراک نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ کےپی مزمل اسلم، اپوزیشن لیڈر کےپی اسمبلی ڈاکٹرعباداللہ اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے بتایا کہ گندم اور آٹےکی ترسیل پر پاپندیاں ہٹانے سے متعلق وفاقی حکومت اور چیف سیکرٹری پنجاب کو متعدد بارآگاہ کیا۔