اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) فاضل ممبر این آئی آر سی نے سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کے معاہدے کے مطابق عید الاؤنس فوری جاری کرنے کے احکامات جار ی کر دیے۔ سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے بطور سی بی اے ملازمین کو یونین کے معاہدے کے مطابق عید الاؤنس نہ ملنے پر معزز عدالت این آئی آر سی میں بطور سی بی اے یونین کیس دائر کیا۔