• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، سنگین جرائم میں ملوث 22 اشتہاریوں سمیت 38 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 22 اشتہاریوں سمیت 38جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کر لیا، تھانہ وومن، تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ شالیمار، تھانہ سنگجانی ، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ کھنہ، تھانہ لوہی بھیر، پھلگراں، تھانہ شہزاد ٹاؤن اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 810گرام چرس، 1342گرام آئس، 520گرام ہیروئن، 25بوتلیں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید