راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ چاقو کے وار سے شہری کو زخمی کیا تھا، ملزم رواں سال فروری سے پولیس کو مطلوب تھا۔