• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، عمر خالد کی طویل قید، عالمی شخصیات کا اظہار مذمت

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارت میں عمر خالد کی طویل قید کے معاملے پر عالمی شخصیات نے اظہار مذمت کیا ہے،تفصیلات کے مطابق مشہور اسکالر نوم چومسکی اور مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی سمیت چار بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اسکالر اور کارکن عمر خالد کو ایک طویل عرصے سے قید میں رکھنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نوبل انعام یافتہ اسکالر نوم چومسکی اور مہاتما گاندھی کے پوتے راج موہن گاندھی نے بھی عمر خالد کو اس طرحسے اتنی لمبی مدت تک جیل میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید