• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فارس شفیع نے گانے کے ذریعے اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے— فوٹو اسکرین گریب
فارس شفیع نے گانے کے ذریعے اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے— فوٹو اسکرین گریب 

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فارس شفیع نے نئے گانے ’ہم‘ کے ذریعے اپنے والد کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

فارس شفیع نے اپنا نیا گانا ’ہم‘ جو پروڈیوسر طلال قریشی کی جانب سے پیش کیا گیا ہے، خصوصی طور پر اپنے مرحوم والد سید پرویز شفیع کے لیے  پیش کیا ہے۔

اس گانے میں فارس شفیع کو اپنی زندگی میں والد کی موجودگی اور توجہ کی خواہش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میوزک ویڈیو میں پوری طرح خوبصورت بیلوں سے ڈھکی ہوئی ایک گھر کی کھڑکی نظر آ رہی ہے، جو گلوکار کی زندگی میں والد کی محبت اور شفقت سے محرومی کی وجہ سے پیدا ہونے والے خلاء کو پیش کر رہی ہے۔

گلوکار کو کھڑکی میں کھڑے اپنے والد کی جانب سے کیے گئے واپس آنے کے وعدے کو یاد کرتے دیکھا جا سکتا ہے جو اب پورا نہیں ہو سکتا۔

اس گانے کی پوری ویڈیو میں ایک کھڑکی والی دیوار اور فارس شفیع کے علاوہ کوئی اور چیز یا کوئی اور منظر شامل نہیں کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر گلوکار کے اس گانے کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 97 ہزار سے زائد لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید