• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب لوکل گورنمنٹ کوعالمی سطح کاادارہ بنانے کیلئے مشاورتی ورکشاپ

لاہور(پ ر)مقامی حکومتوں کے سرکاری حکام کی تربیت کے جائزے کے نتائج سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی کو ایک عالمی سطح کا ادارہ بنانے کی حکمت عملی وضع کرنے کے لیے ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ ہوئی ۔ ورکشاپ کا انعقاد پنجاب انٹر میڈیٹ سٹینز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ جس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی دویلپمنٹ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ، پراجیکٹ ڈائریکٹر، پی آئی سی آئی آئی پی، ڈائریکٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ اور دیگر نے شرکت کی۔ گیا ۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر پی۔ ایم۔ یو محمد حمزہ سالک نے کہا کہ حکومت پنجاب ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے پنجاب لوکل گورنمنٹ اکیڈمی میں اعلیٰ معیار کی تربیتی سہولیات بشمول آئی ٹی لیب اور ریسرچ اور ڈویلپمنٹ سیل تیار کرائے جا رہے ہیں
لاہور سے مزید