• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے مختلف ملکوں میں سوشل میڈیا سائٹس کی سروسز متاثر

ہیلی فیکس( نمائندہ جنگ)برطانیہ سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس متاثرہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،دنیا میں سوشل میڈیا ویب سائٹس پر نظر رکھنے والے ادارے ڈائون ڈیٹیکٹر نے بتایا کہ برطانیہ، امریکہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں صارفین کو میٹا کی تینوں سروسز کے استعمال میں پریشانی کا سامنا ہوا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں سوشل میڈیا ایپلی کیشن کئی ممالک میں بند ہو گئیں جب کہ کئی ممالک میں یہ سروسز متاثر ہوئیں۔پاکستان میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو ان ایپلی کیشن تک رسائی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ اہے۔
یورپ سے سے مزید