• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 سابق صدر جے کے ایل ایف لوٹن چوہدری محمد منیر سپرد خاک

لوٹن (نمائندہ جنگ) سابق صدر جے کے ایل ایف لوٹن حاجی چوہدری منیر کی نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد لوٹن میں پیر سلطان العارفین کی امامت میں ادا کرکے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر امام و خطیب مرکزی علامہ حافظ اعجاز احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حاجی محمد منیر خان نے لوٹن کے خدمت ادارے میں کمیونٹی کیلئے بھرپور خدمات انجام دیں، حج اور عمرہ سروسز احسن طور پر مہیا کیں، پیر سلطان العارفین نے حاجی محمد منیر کی دینی اور سماجی خدمات کو سراہا، انہوں نے کہا کہ حاجی محمد منیر خان کے والد مرحوم خلیفہ حاجی چوہدری محمد قربان جس طرح اپنے پیر و مرشد سے محبت کرتے تھے، حاجی محمد منیر نے بھی عقیدت و احترام کا سلسلہ قائم رکھا۔ نماز جنازہ میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، پروفیسر سید گلزار بخاری ، حافظ فیض عالم ، حافظ فاضل ، حافظ اسلم، حافظ برکت حسین، حافظ عبدل قدیر سمیت کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، کمیونٹی نے مرحوم کے چچا اور سسر سابق صدر لوٹن اسلامک کلچرل سوسائٹی مرکزی جامع مسجد لوٹن حاجی چوہدری محمد سلیمان اور دیگر خاندان کے ساتھ تعزیت کی، اظہار تعزیت کرنے والوں میں مرکزی جامع مسجد کی انتظامیہ کے تمام عہدیداران کے علاوہ اکیڈمک جمیل احمد، پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد بشیر، پی ٹی آئی کے چوہدری شکیل رفیق تھوتھالوی، حاجی چوہدری محمد قربان، اوک روڈ مسجد کے چوہدری محمد شریف، چوہدری امتیاز حسین، حاجی چوہدری محمد رحمت تھوتھالوی، چوہدری سرفراز تھوتھالوی، چوہدری گلفراز تھوتھالوی، چوہدری خلیل احمد، چوہدری عبدل رشید پوٹھہ بنگش اور متعدد دیگر شامل ہیں ۔

یورپ سے سے مزید