• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارٹ فال 7 ہزار 324 میگاواٹ ہوگیا، 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

اسلام آباد(آئی این پی ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 324 میگاواٹ پر آگیا ہے جبکہ 14 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 622 میگاواٹ، طلب 28 ہزار 946 میگاواٹ ہے، ذرائع کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 622 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی کل طلب 28 ہزار 946 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی سے 5 ہزار 660 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس سے 1 ہزار 670 میگاواٹ اور نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 10 ہزار 900 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

 علاوہ ازیں ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 111 میگا واٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 103 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 278 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

 واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید