• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی سیاست انقلابی نہیں ہے، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام’’آپس کی بات ‘‘کے میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کاروں نصرت جاوید، عمر چیمہ اور اطہر کاظمی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست انقلابی نہیں ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کو اس چیز کا احساس ہے کہ ہمارے پاس وقت کم ہے، عمران خان نے دس مقدمات میں ضمانت کرائی ہے۔

عمران اور پرنسپل سیکرٹری کی آڈیو کی بھی بازگشت


سینئر صحافی تجزیہ کار نصرت جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا اپنا خیال ہے کہ دیوار سے لگانا تو کیا1975 ء سے میں صحافت کررہا ہوں میں تو بہت ہی کم کسی ایک لیڈر کو حکومت جانے کے بعداتنا متحرک دیکھا ہے۔ان کو تو بہت اچھا موقع مل رہا ہے انہوں نے اپنی بیس کو ری چارج کرلیا ہے اور اب یہ براہ راست للکار رہے ہیں۔

ان حلقوں کو للکار رہے ہیں جن کو للکارنے کے لئے یا للکارنے کے جرم میں حیدرآباد ٹریبونل بنتے تھے۔بقول ان کے سازش ہوگئی میں راز کھول دوں گا اگر آپ سازشیوں کو نامزد نہیں کررہے تو آپ درحقیقت مجموعی طور پرتمام اداروں کی نیت اور اہلیت دونوں پر سوال اٹھا رہے ہیں یہ ایک دل دہلا دینے والی بات ہے۔

اہم خبریں سے مزید