• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل نے بیٹی کی متوقع پیدائش کا اعلان کس کی پیروی میں کیا؟

میگھن مارکل— فائل فوٹو
میگھن مارکل— فائل فوٹو 

ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بیٹی کی متوقع پیدائش کا اعلان کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل نے شہزادی ڈیانا کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی بیٹی ’لیلیبیٹ ڈیانا‘کی متوقع پیدائش کا اعلان ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کیا۔

رپورٹ کے مطابق پرنسز آف ویلز لیڈی ڈیانا نے 13 فروری 1984ء کو اعلان کیا تھا کہ ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جس کے بعد اگلے دن ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اخبارات نے پہلے صفحے پر اس خبر کو شائع کیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’شاہی محل کے حکّام نے 37 سال پہلےشہزادہ ہیری کی متوقع پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شہزادہ چارلس، شہزادی ڈیانا اور ان دونوں کے خاندان کے تمام افراد اس خبر سے بہت خوش ہیں‘۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شہزادی ڈیانا کو فالو کرتے ہوئے  بیٹی کی متوقع پیدائش کا اعلان ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کر کے مداحوں کو خوش کر دیا تھا۔

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ دونوں ہمیشہ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ وہ کسی نہ کسی طرح شہزادی ڈیانا کو اپنی زندگی کے یادگار لمحات میں ضرور شامل کریں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید