کراچی ( نیوز ڈیسک )مسلم صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر جرمن وزارت خارجہ نے انڈیا کی جمہوریت پر طنز کیا ہے۔ بدھ کو جرمن وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں محمد زبیر کی گرفتاری پر سوال پوچھا گیا تھا۔جرمن وزارت خارجہ نے جواب میں کہا، ʼانڈیا خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے۔ ایسے میں انڈیا سے آزادی اظہار اورپریس کی آزادی جیسی جمہوری اقدار کی توقع کی جا سکتی ہے۔ پریس کو ضروری آزادی دی جانی چاہیے۔ ہم آزادی اظہار کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حمایت کرتے ہیں۔ آزادی صحافت بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اور اس کا اطلاق انڈیا پر بھی ہوتا ہے۔ آزاد رپورٹنگ کسی بھی معاشرے کے لیے ضروری ہے۔ صحافت پر پابندی لمحہ فکریہ ہے۔ صحافیوں کو بولنے اور لکھنے پر جیل میں نہیں ڈالا جا سکتا۔جرمن وزارت خارجہ نے کہا، ʼہمیں انڈیا میں ہونے والی اس گرفتاری کی اطلاع ہے۔