• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، کرناٹک میں حجاب کرنے پر مسلمان لڑکیوں کا اسکول بند کردیا گیا

نئی دہلی(آئی این پی) مودی سرکار میں مسلمان لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔

کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند کردیا گیا،فاروقیہ سکول میں آٹھویں سے دسویں جماعت کی450مسلمان طالبات زیرتعلیم ہیں،طالبات سکول کی بندش پر رو پڑیں.

طالبات کا بند سکول کے سامنے احتجاج،بھارتی وزیراعظم کا نعرہ بیٹی پڑھاؤ،بیٹی بچاؤ، لگا کر سکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کردیا گیا۔ اسکول کو حجاب پرپابندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید