اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نےبارشوں اور سیلاب سے متاثرین کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم نےسیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والوں کے بچوں اور اہل خانہ کیلئے ہنگامی مالی امداد کی منظوری دی ہے۔ وزیراعظم نے سیلاب اور بارشوں سے وفات پانے والے فی فرد کیلئے 10لاکھ روپے کی امداد دینے کا حکم دے دیا ۔