• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا امیر قطر اور یو اے ای کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، نیوزایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ ہو ا،وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کوعید پر مبارکباد ی اور دونوں رہنماؤں نے سیاسی و معاشی تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کیا،وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر انکو بھی مبارکباد دی ، تینوں ملکوں کا مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال، قریبی رابطہ استوار رکھنے اورمشترک عقیدے، ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف کی حج کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمانوں کو مبارکباد دی۔ انڈونیشیا کے سفیر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ امیر قطر نے وزیراعظم اور پاکستان کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک اور خیرسگالی کے گرمجوش جوابی جذبات کا اظہارکیا،قائدین نے مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔ یاد رہے قطر 2 لاکھ پاکستانیوں کا مسکن ہے جو قطر کی ترقی میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ میں یو اے ای کے برادر لوگوں کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے باہمی عزم کا اعادہ کیا، یو اے ای کے صدر نے وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد کا جواب دیا اور اس موقع پر پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زاید نے بڑی خوشی سے قبول کیا۔

اہم خبریں سے مزید