ٹوکے چھریوں سے صرف جانورں کی قربانی نہیں بلکہ بالوں کی اسٹائلش کٹنگ بھی کی جارہی رحیم یار خان کے حجام نے ٹوکا کٹنگ متعارف کروا کر سب کو حیران کر دیا۔
عید قربان پر جہاں ٹوکے چھریوں سے جانوروں کی قربانی کی جائے گی وہیں رحیم یار خان کے سیلون پر نوجوان کی ٹوکا کٹنگ کی جارہی ہے۔
کٹنگ سے قبل حجام ٹوکے کو پتھر پر تیز کرتا ہے اور ٹوکا کٹنگ کے بعد آخر میں اسٹائلنگ کرتے وقت ٹوکے کے ساتھ ساتھ ہتھوڑی کا بھی استعمال کرتا ہے۔
اس حوالے سے سیلون مالک کا کہنا ہے کہ اس کو اس کام میں مہارت حاصل ہے۔
دوسری جانب ٹوکا کٹنگ کے شوقین نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ٹوکا کٹنگ سے بالوں کا اسٹائل زیادہ اچھا بنا۔
ٹوکا کٹنگ کا شوق اپنی جگہ لیکن ہیئر اسٹائلشٹ کی مہارت دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔