لندن(آئی این پی)مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارٹی میں تقسیم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں جماعت متحد تھی، ہے اور رہے گی۔سابق وزیر خزانہ نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کوچیلنجز میں جھونک کرگئی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نوازشریف دور میں مہنگائی 4فیصد، جی ڈی پی6فیصداور شرح سود5.25فیصد تھی جب کہ نواز شریف کی کامیابیوں کو عمران خان نے43مہینوں میں نیست و نابود کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی ملک کو مشکل حالات سے نکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اب بھی کریں گے۔