واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں سپریم کورٹ کے جسٹس بریٹ کیونو کو قتل کرنے کی نیت سے آنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ۔ حراست میں لیے گئے مشتبہ شخص نے گرفتاری کے بعد پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ وہ جسٹس بریٹ کیونو کو قتل کرنے کے لیے آیا تھا۔ ملزم کی شناخت نکولاس جان روسک کے نام سے ہوئی ہے۔