لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے نئے وزیراعظم کی مہم میں ڈپٹی وزیراعظم ڈومینک راب اور وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شیپس نے بورس جانسن سے اختلاف کرنے والے رشی سوناک کے نام کی توثیق کردی ۔برطانوی خبرایجنسی کےمطابق ڈومینک راب کا کہنا تھا کہ ʼمیں جانتا ہوں کہ رشی سوناک کے پاس مطلوبہ صلاحیت ہے، ان کے پاس قیادت کی صلاحیت ہے جس کی ہمارے ملک کو مشکل معاشی دور سے نکالنے کی ضرورت ہے، گرانٹ شیپس نے ٹویٹ کیا کہ وہ اس مہم سے دستبردار ہو رہے ہیں۔