پیرس (جنگ نیوز )دنیا کے دوسرے بڑے شراب تیار کرنے والے فرانسیسی ادارے نے ٹیکس امور کے تناظر میں بھارت میں سرمایہ کاری فی الحال روک دی ہے۔شیواز ریگل اور گلین لیوٹ وسکی اور ایبسولوٹ وڈکا بنانے والا یہ ادارہ بھارتی حکام بشمول وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر سے بات چیت میں مصروف ہے تاکہ کسی طرح اس تنازعے کا کوئی حل نکل سکے۔شراب تیار کرنے والے فرانسیسی ادارے پیرنوں نے بھارتی حکام کے ساتھ شراب کی درآمد کے معاملے پر جاری ٹیکس تنازعے کے تناظر میں بھارت میں نئی سرمایہ کاری روک دی ہے۔شراب تیار کرنے والے فرانسیسی ادارے پیرنوں نے بھارتی حکام کے ساتھ شراب کی درآمد کے معاملے پر جاری ٹیکس تنازعے کے تناظر میں بھارت میں نئی سرمایہ کاری روک دی ہے۔شراب کی تیاری کے اعتبار سے دنیا کے اس دوسرے بڑے ادارے نے کہا ہے کہ قانونی مسائل نے اسے تیزی سے متاثر کیا ہے اور اس کے لیے اب فرانس میں کاروبار جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔