• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت : سیاحوں کو اغوا کرنے والے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں،پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن )پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل خان کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز زیارت جیسے پر امن علاقے میں سندھ سے آئے ہوئے سیاحوں کو اغوا کرنے والے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ زیارت اور ہرنائی میں یہ پہلا واقع نہیں بلکہ اس پہلے بھی کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن کی ابھی تک کوئی تحقیقات نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی کارروائی کی گئی۔ جس کی وجہ سے عوام جان مال کے تحفظ کے حوالے سے مسائل کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ سب اداروں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے ہر روز ایک نیا واقع ہوتا ہے بھتہ خوری، دہشت گردی اورعام لوگوں کو بے جا تنگ کرنا زیارت و ہرنائی کے لوگوں سے روزگار چھیننا سب کچھ منصوبے کے تحت ہورہا ہے۔پورے علاقے میں جگہ جگہ چیک پوسٹیں اور ناکے اس کے باوجود یہ معلوم نہیں کہ یہ نامعلوم کہاں سے آتے ہیں ۔یہ کیسے نام معلوم ہیں جو معلوم نہیں ہو رہے ہیں صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پشتون بیلٹ میں پھر سے دہشت گردی کو منظم کرنے کیلئے راستے ہموار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔لیکن اس بار عوام تماشائی نہیں بنیں گے۔ بھرپور مزاحمتی تحریک چلائی جائیگی۔ زیارت اور ہرنائی کے عوام سے منظم ہونے کی اپیل کرتا ہوں کہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں۔
کوئٹہ سے مزید