• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک کی اسیری بھارت کے جمہوری اور عدالتی نظام پر دھبہ ہے، چوہدری سرور

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)ممتاز بزنس مین چوہدری مسرت علی کی طرف سے سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، جس میں بزنس کیمونٹی کے علاوہ سیاسی، سماجی رہنماؤں نے شرکت کی ،چوہدری سرور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے برطانیہ کی تمام سیاسی پارٹیوں کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں بتایا ہے کہ بھارت نے ایک حریت پسند کو دہشت گرد قرار دے کر جیل میں ڈالا ہے جو اس کے جمہوری، سیکولر اور عدالتی نظام پر بہت بڑا دھبہ ہے۔ چوہدری سرور نے کہا کہ آزادی کی تحریکیں چلانے والوں کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی انہیں جیلوں میں ڈالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی کے لیے برطانیہ میں دستخطی مہم بھی شروع کی جارہی ہے اور انہیں یقین ہے کہ دنیا بھر کے لوگ مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری مسرت علی نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کو روکا نہیں جا سکتا، اس لیے وہ اپنے حق خودارادیت کے لیے لٹر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری بھارت پر زور ڈالے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی بند کروائے۔
یورپ سے سے مزید