واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ روس نے گزشتہ ماہ ایران کے ڈرونز کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے دو مرتبہ دورہ کیا ہے تاکہ یوکرین جنگ میں استعمال کیا جاسکے۔ انہوں نے دعوٰی کیا ہے کہ روسی حکام نے ایران کی ایئرفیلڈ کشان کا 8 جون اور دوسری مرتبہ 5 جولائی کا دورہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر جاری کیں ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 129 ڈرونز سائٹ پر گئے۔ امریکا نے یہ بھی دعوٰی کیا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ماسکو ڈرونز کی تربیت کے لئے ایران سے اسی ماہ لے گا۔ امریکا کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسی وفد نے ایرانی ڈرونز کے شوکیس اسی ہفتے دیکھے ہیں اور اس سلسلے میں ہم تاصاویر جاری کررہے ہیں جس سے لگتا ہےکہ روس ایرانی فوجی سازوسامان حاصل کرنا چاہتا ہے۔