• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں: 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے نورڈ میں 2 گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ایک گروپ کے 2 افراد اور 2 راہ گیر جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دوسرے گروپ کے 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ دونوں گروپوں میں 14 سال سے زمین کے تنازعے پر دشمنی چل رہی ہے۔

واقعے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید