• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاملات پہلے بھی کہیں اور سے چل رہے تھے اور اب بھی ایسا ہی ہوا ہے، شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ معاملات پہلے بھی کہیں اور سے چل رہے تھے اور اب بھی ایسا ہی ہوا ہے ، عمران خان درست وقت میں عوام کے پاس گئے، پنجاب میں لوگ عمران خان کے بیانیے پر نکلے اور ووٹ دیا، موجودہ حالات کا کسی سیاستدان کے پاس حل نہیں ہے، فرح گوگی کا نام پہلے کبھی نہیں سنا ، رانا ثناء اللہ کا دماغی توازن درست نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں مزید کہا کہ میں ذہنی طور پر تیار تھا لوگ ہم سے مطمئن نہیں تھے لیکن پھر لوگوں نے یوٹرن لیا اور میں نون لیگ کی سیاست اب ختم دیکھ رہا ہوں، شروع سے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات رہے ہیں لیکن مجھے محسوس ہوا کہ عمران خان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ ووٹ کو عزت دینے کا جو کہتے تھے انہوں نے اس بیانیہ کو ذلت دی ۔ پاکستان میں سویلین حکومت کا بس چہرہ ہوتا ہے میزبان نے سوال کیا کہ کیا اس وقت بھی کہیں اور سے معاملات چل رہے ہیں اس کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا جی بالکل ہمارے وقت میں بھی ایسا ہی تھا اور آج بھی ایسا ہی ہے۔ عمران خان نے اچھا کیا کہ کل مسٹر ایکس اور وائی کی بات نہیں کی ضروری ہے اب ان سے صلح کی جائے اگر ملک نے الیکشن کی طرف جانا ہے تو ایکس وائی زیڈ بیچ میں نہیں ہونے چاہیں۔ملک میں ایسی فضاء بن سکتی ہے کوئی نیا لیڈر نکل سکتا ہے انقلاب کے نام پر اور اس ملک میں خون خرابہ ہوجائے ۔پہلی دفعہ محسوس ہو رہا ہے کہ کسی کے پاس اب ان سیاسی مسائل کا حل موجود نہیں ہے میں سمجھتا ہوں آسان کام نہیں ہے اور اب حکومت میں عمران خان کو بھی آسانی سے نہیں جانا چاہیے۔