• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیارت میں جن کی شناخت کی گئی وہ پہلے ہی سے لاپتہ تھے، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ(آن لائن)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چئیرمین نصراللہ بلوچ نے ایک بیان میں کہاہے کہ زیارت واقعے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے جن کی شناخت کرنے کا دعویٰ کیا جا ر ہا ہے وہ پہلے سے لاپتہ تھے، انکے کیسز تنظیم کے ساتھ درج تھے ہم سمجھتے ہیں کہ سیکورٹی اداروں کا یہ اقدام ملکی آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اگر یہ مجرم تھے تو انکو عدالت کے زریعے سزا دی جاتی تو ہمیں اعتراض نہیں ہوتا لیکن ان کو پہلے لاپتہ کرکے زندانوں میں رکھنا اور بعد میں انکو فیک کاونٹر میں مارنے کا دعوی کرنا انسانیت سوز ظلم ہے، جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لے کر انصاف کے تقاضے پورے کریں اور ساتھ ہم ملکی اداروں کے سربراہوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس واقعہ کا صاف شفاف تحقیقات کریں کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف لوگوں کے دلوں نفرت بڑھتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید