• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر وزیراعظم، وزیر خارجہ سے چھپانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، دفتر خارجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) دفتر خارجہ نے اس دعوے کو سراسر بے بنیاد قرار دیا ہےکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے سے موصول ہونے والی سائفرکمیونی کیشن وزیر خارجہ یا وزیر اعظم سے چھپائی گئی تھی۔ ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سائفرکمیونی کیشن (خفیہ سفارتی مراسلہ) وزیر خارجہ اوروزیراعظم سے چھپانےکا دعویٰ مکمل بے بنیاد ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سائفرکمیونی کیشن وزیرخارجہ یا وزیراعظم سے پوشیدہ ہونےکا سوال ہی نہیں ہوتا، دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیاد پرکام کرتا ہے،اس کے کام پر شکوک پیدا کرنا نقصان دہ ہوگا۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ سائفر وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپایا گیا تھا پھر زبردستی نکلوایا گیا۔

اہم خبریں سے مزید