• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے وزیراعظم مستعفی، صدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی

روم( اےایف پی، مانیٹرنگ نیوز)اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراغی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعدصدر نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ،اب ملک میں اب قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کےمطابق ماریو دراغی سابق بینکار تھے، جنہوں نے 18 مہینے تک اتحادی حکومت چلائی، ملک کے صدر سرگیو ماٹاریلا سے ملاقات میں وزیر اعظم دراغی نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر ماٹاریلا نے پارلیمنٹ تحلیل کردی ہے اور اب قبل از وقت انتخابات منعقد کروائے جاسکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید