شمال مغربی چین کے خود مختار صوبے سنکیانگ کے ویغور علاقے میں واقع ٹیکاسی کاؤنٹی کو بگوا یا آٹھ علامتوں پر مبنی چینی علم نجوم کو استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے۔
ڈیڑھ لاکھ آبادی والی ٹیکاسی کاؤنٹی کا منفرد نقشہ و ترتیب کچھ اس انداز کا ہے کہ اس پر نگاہیں ٹھہر جاتی ہیں اور رات میں تو یہ بہت ہی دلکش منظر ہوتا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس آٹھ راستوں والی کاؤنٹی میں ٹریفک لائٹس متروک ہیں۔
آٹھ راستوں کو چار رِنگ روڈ سے جوڑ دیا گیا ہے۔ 1937 میں کاؤنٹی کی بنیاد رکھی گئی۔ جس کے بعد یہ جلد ہی اپنے منفرد لے آؤٹ کی وجہ سے مشہور ہوگیا۔ سیاح اسے بہت پسند کرتے ہیں، 2014 سے مقامی حکام اس کی فضائی سیاحت کی بھی پیشکش کرتے ہیں۔
بگوا یا آٹھ علامتیں درحقیقت ان بنیادی اصولوں کا عکاس ہے جو کہ چینی علم نجوم، کائنات اور مذہبی اعتقاد کے علامتوں کا حصہ ہے اور انہی اصولوں پر اس کاؤنٹی کے آٹھ حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کیا گیا ہے۔
چینی ٹاؤسٹ نظریہ، علم فلکیات، جغرافیہ، علم الاعضاء، مارشل آرٹ، میڈیسن اور دیگر علوم و نظریات کو یکجا کرکے ایک مرکب کی شکل کا نام ہے۔ یہ فینگ شوئی نظریات کا ایک اہم بنیادی عنصر ہے جو کہ گھروں کے کمروں یا علاقوں کے تعمیراتی ڈیزائننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔