• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی وزیراعظم مستعفی‘ ملک میں سیاسی و معاشی بحران

روم (نیو ڈیسک) اٹلی کے وزیر اعظم ماریو دراگی نے اتحادیوں کی جانب سے اعتماد کا ووٹ مسترد کرنے کے بعد استعفا د ے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ماریو دراگی نے ملک میں جاری سیاسی بحران اور مالیاتی منڈیوں میں ہونے والے نقصان پر صدر سرجیو ماتاریلا کو استعفا پیش کیا ہے۔ صدر سرجیو ماتاریلا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کا استعفامنظور کر لیاگیا ہے ،تاہم ان کو نگران کی حیثیت میں عہدے پر رہنے کا کہا گیا ہے۔ صدر نے اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 70روز میںعام انتخابات کا اعلان بھی کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اٹلی کا حکومتی اتحاد بدھ کے روز اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوا ، جب اطالوی وزیر اعظم کے 3اہم اتحادیون نے اعتماد کا ووٹ مسترد کردیا،جس کے ذریعے وزیر اعظم نے تقسیم ختم کرنے اور اپنے متنازع اتحاد کی تجدید کی کوشش کی تھی۔ ماریو دراگی کے استعفے کے باعث اٹلی سیاسی بحران کا شکار ہوگیا ہے،جب کہ کئی ماہ سے ملک میں معاشی استحکام بھی غیر یقینی کا شکار ہے۔
یورپ سے سے مزید