• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ اقبال نے شیطان کے شر سے بچنے کیلئے دُعا کیوں شیئر کی؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف میزبان و ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے اُن کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف  ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دائر کرواتے ہوئے دُعا شیئر کردی۔

گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سیدہ بشریٰ اقبال نے شیطان کے شر سے بچنے کی دُعا شیئر کی۔

سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آج ہم دانیہ شاہ اور ان کی والدہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل سیدہ بشریٰ اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایسا بھی کیا پیسے کا لالچ کہ کسی انسان کی جان، مال، عزت سب کھا جاؤ، وہ بھی جھوٹ اور الزامات کی بنیاد پر۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے ہیش ٹیگز میں یہ بھی لکھا تھا کہ اللّٰہ سے ڈرو، اللّٰہ سب جانتا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے عدالت سے شوہر عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت کی موت کی وجوہات سامنے آنا بہت ضروری ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید