لاہور ( آن لائن ) حمزہ شہباز نے ایک ماہ 23 روز میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا دوسری بار حلف اٹھایا ۔
حمزہ شہباز نے 16اپریل کو پنجاب اسمبلی میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ان سے حلف لینے سے انکار کرتے ہوئے ان کی حلف برداری کئی دنوں تک ملتوی رکھی تھی جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے 30 اپریل کو ان سے حلف لیا تھا۔
حمزہ شہباز کو 22 جولائی کو دوبارہ وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں کامیابی ملی اور انہوںنے 23 جولائی کو دوبارہ وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے ۔
حمزہ شہباز کو ایک ماہ 23 روز میں دو سری بار وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھانے کا منفرد اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔