• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا ژوب اور شیرانی میں 32مراکز کو جرمانہ

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل ٹیم لورالائی کے ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف ژوب اور شیرانی میں کریک ڈاؤن کے دوران 8 ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سمیت 32 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے عائد کر دئیے گئے ۔دیگر جرمانہ کئے گئے مراکز میں 5 ہولسیل ٹریڈرز ، 4 سوئیٹس اینڈ بیکرز ، 4 ملک شاپس ، 3 میٹ شاپس ، 3 جنرل اسٹورز ، 2 نان شاپس ، ایک ڈرائی فروٹ شاپ ، ایک مصالحہ شاپ اور ایک پکوڑا شاپ شامل ہے،زونل ڈائریکٹر بی ایف اے شراف الدین کے مطابق ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات ، غیر معیاری کوکنگ آئل ، چائنیز نمک و نان فوڈ گریڈ کلرز کے استعمال اور کچن ایریا میں حشرات کی موجودگی پر جرمانہ کیا گیا۔ ملک شاپس کے خلاف دودھ میں ملاوٹ و صفائی کی ابتر صورتحال پر ایکشن لیا گیا ، ہولسیل ٹریڈرز اور جنرل اسٹورز سے زائد المیعاد فارمولا دودھ ، ناقص کولڈرنکس و کوکنگ آئل اور پابندی عائد اشیاء برآمد ہوئیں ، سوئیٹس اینڈ بیکرز میں ایس او پیز کے خلاف اشیاء کی تیاری و اسٹوریج ، ورکرز کی ذاتی صفائی و دستانے اور ہیڈ کورز وغیرہ نہ ہونے سمیت مختلف وجوہات پر جرمانہ کیا گیا۔ 3 پولٹری اور بیف اینڈ مٹن شاپس پر دکانوں میں گندگی ، آلودہ و جراثیم زدہ کٹنگ اوزار اور مکھیوں کی بھرمار پر جرمانے عائد کئے گئے۔ علاوہ ازیں بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیم نے مراکز مالکان و ورکرز کو حفظان صحت کے اصولوں کی اہمیت اور اس پر عملدرآمد کے فوائد بارے تفصیلاً آگاہی دی اور اس سلسلے میں انہیں فوڈ سیفٹی سے متعلق خصوصی کتابچے بھی فراہم کئے۔
کوئٹہ سے مزید