نئی دہلی ( جنگ نیوز )بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں 12سالہ بچی کو اسکول جاتے ہوئے 20سالہ لڑکے نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نوئیڈا میں صبح اسکول جانے والی بچی کو گھسیٹتے ہوئے سنسان جگہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی کے والدین نے تھانے میں مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے 24 گھنٹے میں ملزم کو حراست میں لے لیا۔