• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر بھٹو نے بلاول بھٹو کو کردار سے متعلق کیا نصیحت کی تھی؟

کولاج، فائل فوٹوز
کولاج، فائل فوٹوز

پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی بیٹے، وفاقی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو کردار سے متعلق نصیحت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

اس وائرل ویڈیو میں مسلم ممالک میں سب سے پہلی خاتون وزیرِ اعظم، بینظیر بھٹو کو بلاول سے آن ریکارڈ گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں محترمہ بینظیر بھٹو بلاول کو سمجھا رہی ہیں کہ یہ یاد رکھو کہ جو لوگ دکھاوا کرتے ہیں اُن میں اعتماد کی کمی ہوتی ہے، جن کا کردار مضبوط ہوتا ہے اُنہیں کبھی دکھاوے یا کسی چیز کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں بینظیر بھٹو کے ان الفاظ کو نئی نسل کے لیے ایک خوبصورت مشورہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 2007ء میں خودکش حملے میں شہید ہونے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ سیاستدان، محترمہ بینظیر بھٹو پاکستانی تاریخ میں 2 بار وزیرِ اعظم کی عہدے پر فائز رہی ہیں۔

دوسری جانب اُن کے صاحبزادے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیرِ خارجہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید