• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ دراصل اسرائیل اور بھارت کے پیسوں کا کیس ہے، فضل الرحمٰن

پشاور(نمائندہ جنگ/ٹی وی رپورٹ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ دراصل اسرائیل اور بھارت کے پیسوں کا کیس ہے،فل کورٹ نہیں بنایا کہ جج چھٹیوں پر ہیں، جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلا لیا، انہیں عدالتیں بھی عجیب ملی ہوئی ہیں، صرف 3 جج ہیں جب بھی ان کا کوئی کیس آتا ہے وہ اپنے سامنے رکھ دیتے ہیں،ان کو کسی اور جج پر اعتماد ہی نہیں،جب ان ججوں سے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا گیا تو انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جج چھٹیوں پر ہیں مگر جب فیصلہ دیدیا تو اگلے ہی دن جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلایا جس طرح جوڈیشل کونسل کا فیصلہ آیا اور تینوں ججوں کا فیصلہ مسترد کیا گیا اگر ایک دن قبل فل کورٹ ہوتا تو چیف جسٹس کے فیصلے کا بھی یہی انجام ہوتا ،سیاست کرنی ہے تو  ادارے کو استعمال نہ کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،   مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم ایسے ججوں، جرنیلوں اور بیوروکریٹس کو واضح طور پر کہتے ہیں کہ اگر آپ نے سیاست کرنی ہے تو پھر ادارے کو استعمال نہ کریں بلکہ استعفیٰ دے کر میدان میں آو ہم تمہیں تمہاری اوقات دکھا دیں گے، نواز شریف کیخلاف پانامہ کیس آیا ، اقامہ پر نااہل ، نیازی کیخلاف گھپلوں کے پہاڑ ،مگر خاموشی ،یہ بین الاقوامی دباؤ نہیں تو کیا ہے، فارن فنڈنگ کیس میں انتظا ر کس کا؟ اداروں کو لاڈلے کیلئے استعمال نہ کیاجائے، نواز شریف کیخلاف پانامہ کیس آیا ، اقامہ پر نااہل ، نیازی کیخلاف گھپلوں کے پہاڑ ،مگر خاموشی ،یہ بین الاقوامی دباؤ نہیں تو کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید