• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ڈکیتی کا ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سی آئی اے کوئٹہ نے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کوئٹہ نے ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزم محمد جسیم ساکن کلی منزری پشین کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے ایک عدد نائن ایم ایم پستول اور پچاس ہزار روپے مسروقہ رقم برآمد کرلی ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ساتھی ملزم آغا محمد کے ساتھ مل کر پولیس تھانہ زرغون آباد کے علاقے میں ایک شخص طاہر عباسی سے گن پوائنٹ پر 20 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئےتھے ملزم آغامحمد کو پہلے ہی گرفتار کیاجاچکا ہے اور ان کے قبضے سے دس لاکھ روپے مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی تھی دوسرے گرفتار ملزم کو محمد جسیم کو گرفتاری کے بعد پولیس تھانہ زرغون آباد کے حوالے کردیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔
کوئٹہ سے مزید