• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن گذشتہ روز دیکھا گیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن گذشتہ روز دیکھا گیا محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق اگلے چند سال تک پاکستان میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا مکمل چاند گرہن جسے بلڈ مون یا خونی چاند بھی کہا جاتا ہے اپنے عروج پرشام 4 بج کر 34 منٹ پر پہنچا اور اس کا اختتام رات 7بج کر 23 منٹ پرہوا اس عمل کے دوران چاند زمین کے ماحول میں سورج کی روشنی کی وجہ سے سرخی مائل یا نارنجی رنگ اختیار کرگیا جو دیکھنے والوں کے لیے آسمان پر ایک دلکش منظر پیش کرتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بلڈمون ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے ۔
کوئٹہ سے مزید