کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں بلوچ کلچر ڈے آج 2 مارچ کو منایا جائے گا جس کامقصد قدیم روایات بلوچ کلچر اور ثقافت کی عکاسی کر نا ہے۔بلوچ کلچر ڈے پر مرد و خواتین اور بچے اپنے روایتی انداز میں رنگا رنگ ملبوسات میں بلوچ ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور جشن کا سماں ہوتا ہے جبکہ بلوچی ادب، لوگ گانے، رقص و موسیقی سمیت دیگر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔