کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت سپریم لیڈر سید علی خامنائی سمیت دیگر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اگر مرکزی قیادت نے احتجاج کی کال دی تو اس پر عمل کریں گے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت المسلمین کےصوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین الحسینی ،علامہ ہاشم موسوی ، علامہ کاظم بہشتی ، علامہ موسیٰ حسین حسینی، ولایت حسین جعفری، حامد حسین نے اتوار کو علمدار روڈ امام بارگاہ نچاری میں احتجاجی مظاہرے اور پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پر سابق ایم این اے ناصر حسین ، حق دو تحریک کے رکن صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے مظاہرے میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ کفار کے ایران کے حملے میں ایرانی لیڈر وں کی شہادت پر ہمیں افسوس ہے اور ایسے حملوں کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ اگر فتوی آیا تو امریکہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر دی جانے والی کال پر لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے امام کی حکومت کی راہ ہموار کریں گے، فلسطین میں ایران کا کوئی فائدہ نہیں تھا بلکہ اسلام کی خاطر سب کچھ قربان کیا امریکہ سکھ اور چین کا سانس نہیں لے سکے گاکیونکہ مسلمان متحد ہے،شیطانی طاقتوں کو ایسا سبق سکھائیں گے جو امریکہ سدا یاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سید علی خامنائی کا نظریہ ہم میں موجود ہے آج فلسطینیوں کے مرد مجاہد کو شہید کردیاگیا سید علی خامنائی نے امت مسلمہ کے لئے چراغ روشن کردیاہے ۔ٹرمپ دنیا کا بڑا شیطان ہے۔ شہادت عالم اسلام کے لئے مشعل راہ ہے۔