کوئٹہ(خ ن) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات سے علامہ طاہر اشرفی کی سربراہی میں نیشنل پیغام پاکستان امن کمیٹی کے علماء کرام کے ایک وفد نے ملاقات کی ملاقات میں موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا حمزہ شفقات نے وفد کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے امن وامان، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں نمایاں اصلاحات متعارف کروائی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل کوششوں سے بلوچستان بھر میں تین ہزار سے زائد بند اسکولوں کو دوبارہ فعال کیا گیا ہے محنت کش طبقے کے دو ہزار افراد کے بچوں کو اسلام آباد اور لاہور کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہےصوبے کے دور دراز علاقوں میں بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یو) قائم کیے گئےہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا نظام نافذ کیا گیا ہے امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔