• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتونخوامیپ کی ہندو برادی کو ہولی کی مبارکباد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ مرکزی پریس ریلیز میں پشتونخوا وطن، ملک اور دنیا بھر میں ہولی کا تہوار منانے والے تمام ہندوؤں کو مبارکباد پیش اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ آج ہندو برادری ایسے حالات میں ہولی منارہی ہے کہ جب خطے میں جنگ کی صورتحال ہے اور جنگ کو روکنے اور دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہر ایک نے اپنا مثبت وتعمیری کردار ادا کرنا ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قدیمی، ثقافتی، تاریخی، ہندو مذہبی رسومات انسانوں کی خوشی، امن، انصاف اور انسانیت کا احساس دلانا اوردنیا کے تمام اقوام اور مذاہب کا ایک دوسرے کے احترام آپس میں انسانیت کے تقاضوں کے ساتھ زندگی گزارنے کا درس دیتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید