کوئٹہ(خ ن) ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی صدارت میں تعلقاتِ عامہ کے افسران بلوچستان کا اجلاس ہوا جس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، ڈویژنل اور سیکٹر دفاتر کی فعالیت اور حکومتی پالیسیوں کی مؤثر تشہیر سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ سعیداحمد شاہوانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد نجیب اللہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر پبلسٹی وقاص شاہین سمیت محکمہ کے دیگر افسران اورصوبے کے تمام ڈویژنل اور سیکٹر دفاتر کے افسران و اہلکاران نے شرکت کی اجلاس کے دوران مختلف ڈویژنل دفاتر کی کارکردگی جاری سرگرمیوں اور حکومتی منصوبوں کی تشہیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عسکر خان نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ حکومت بلوچستان کی پالیسیوں، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اس لیے تمام دفاتر اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر اور مربوط انداز میں انجام دیں۔