کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جناح ٹاؤن میں پانی کا بحران بدستور برقرار،مکین شدید مشکلات سے دوچار متعلقہ حکام خاموش،ٹینکر مافیا کے وارے نیارے تفصیلات کے مطابق جناح ٹاؤن اور گردونواح میں آبنوشی کا بد ترین بحران ہے جسکی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہورہے ہیں اہل علاقہ نے بتایا کےبارہامتعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے بتایا کے اہل علاقہ واٹر چارجز بھی باقائدگی سے ادا کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پانی سے محروم ہیں۔