کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینٹر (ر)امان اللہ کنرانی نے کہاہےکہ الیکشن کمیشن پاکستان کی جانب سے حلقہ این اے 251 پر خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرکے آئین، پارلیمان ،قانون و عدالتوں کے وقار کو بلند اور اعتماد کو مضبوط کیاہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ ہم جناب خوشحال خان کاکڑ کو اس کی کامیابی سمیت صبر آزما عدالتی چارہ جوئی کی پزیرائی پر دوہرا مبارک باد پیش کرتے ہیں ان کی کامیابی نہ صرف پشتون بلکہ تمام قوموں کے حقوق پر منصفانہ و موثر آواز و سوچ کی عکاسی کا آئینہ دار ہوگی خوشحال خان کاکڑ نوجوان ترین پارلیمنٹرین شمار ہوں گے وہ قوم پرست رہنماء سمیت اصول پرست اور صاف مد لل گفتگو کی اہلیت رکھتے ہیں وہ وفاق سے پشتون و محکوم اقوام کی بات کرنے میں توازن کو برقرار رکھیں گے ۔