کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر))کوئٹہ کے علاقے حاجی شادی خان قمبرانی روڈ کلی قمبرانی کے رہائشی محمد بخش قمبرانی نےپریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میرے دو بیٹے زبیر احمد اور صغیر احمد کچھ عرصے پہلے گھر چھوڑ کر چلے گئے اس کے بعد سے آج تک ان سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں ہوا ان کے متعلق ہمیں کوئی معلومات نہیں ہمیں خدشہ ہے کہ وہ دونوں مسلح تنظیموں میں شامل ہوگئے ہوں گے لہذامیں اپنے دونوں بیٹوں زبیر احمد اور صغیر احمد سے لاتعلقی کا اظہار کرتا ہوں البتہ میرے ایک بیٹے محمد شعیب کو میرے گھر واقع کلی قمبرانی سے 2 مارچ 2026 کو سیکورٹی ادارے اٹھاکر لے گئےانہوں نے آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سے اپیل کی کہ میرے بیٹے محمد شعیب کو رہا کیا جائے ۔