• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دُنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک اپنی ایک میوزک اسٹریمنگ سروس متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی ملکیت رکھنے والی کمپنی بائیٹ ڈانس نے یو ایس پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس میں 'ٹک ٹاک میوزک' کے نام سے ایک ٹریڈ مارک کی درخواست جمع کروائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی یہ نئی سروس اپنے صارفین کو میوزک پلے کرنے، ڈاؤن لوڈ کرنے، شیئر کرنے، ویڈیو اور آڈیو لائیو اسٹریم کرنے کی سہولیات فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ، اس سروس کے تحت صارفین پلے لسٹس کے کور کے طور پر تصاویر بھی اپ لوڈ کرنے کے اہل ہوں گے۔

واضح رہے کہ بائیٹ ڈانس کی پہلے ہی ایک میوزک اسٹریمنگ ایپ ریسو موجود ہے جوکہ صرف بھارت، انڈونیشیا اور برازیل میں دستیاب ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید