• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
۔۔۔فائل فوٹو
۔۔۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے ضمانت منظور ہو گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نذیر چوہان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کی بعد ازگرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزموں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ن لیگی رہنما نذیر چوہان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں ساتھیوں سمیت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ 167 کے ٹکٹ ہولڈر نذیر چوہان کو یکم اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق نذیر چوہان کے خلاف تھانہ جوہر ٹاؤن میں مقدمہ درج تھا، ان پر ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی دفتر پر حملے کا الزام تھا۔

قومی خبریں سے مزید